کورونا دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگا، بورس جانسن کا کرسمس سے پہلے بڑی پابندیوں کا اعلان

0
816

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کرسمس سے پہلے بڑی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے چیف ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے شدید پھیلاؤ کے باعث جنوب مشرقی انگلینڈ میں چوتھے درجے کا لاک ڈاؤن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس پر بھی لوگ گھروں میں محدود رہیں گے، انڈور جم، بیوٹی پارلرز سمیت مختلف کاروبار بند رہیں گے، تاہم کنسٹرکشن اور مینو فیکچرنگ انڈسٹری سے وابستہ افراد کو کاروبار پر جانے کی اجازت ہوگی۔

چیف ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی اور قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔

برطانوی حکومت نے دارالحکومت لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید سخت پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ چوتھی سطح کی ان پابندیوں کے تحت لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں ہی میں رہیں اور صرف ضروری کام کی صورت میں باہر نکلیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس سے قبل اپنے سینیر وزراء سے لندن میں چوتھی سطح کی نئی سخت قدغنوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے کرسمس کے موقع پر لوگوں کے آزادانہ میل ملاقاتوں کو روکنے کے لیے یہ نیا فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی لہر چل رہی ہے اور اس کے دوران میں بالخصوص کرسمس کے موقع پرکووِڈ-19 زیادہ تیزی پھیل سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY