محبان المہدی یوتھ فاونڈیشن مانچسٹر کے زیر انتظام ” عظمت بنی نوع” کے عنوان سے ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ولادت امام جعفر صادق علیہ السلام جوش و خروش سے منایا گیا ۔مانچسٹر کی فضائیں درود و سلام اور عظمت محبوب خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور فضائل آل محمد سے کہے گھنٹوں مہکتی رہیں ۔دنیا اسلام سے محبان آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے وحدت اسلامی کی مثال قائم کر کے بتا دیا کہ محبت محمد و آل محمد کسی زبان کی محتاج نہیں ۔لندن سے شیخ محمد الحیلی کی خصوصی شرکت اور بیاں نے سما باندھے رکھا۔برطانیہ میں مقیم انگلش زبان سے وابسطہ نوجوان نسل اور بچوں نے دلجمعی کے ساتھ فضیلت و برکات ذکر رسول کو سنا قابل ذکر بات کثیر تعداد میں خواتین کی بچوں کے ہمراہ شرکت رہی۔محفل کو رنگ برنگے پھولوں اور لوازمات کے سٹالوں سے سجایا گیا تھا۔بچوں کی نجی درسگاہ ” النباء” کے بچوں نے خوبصورت انداز میں فضائل آل محمد گنگناہ کر پیش کیا اور محفل سے خوب داد وصول کی ۔جبکہ عالمی شہرت کے حامل قصیدہ گو عمران دتو نے نعت خوانی اور منقبت سرائئ کی۔محفل مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور دوران محفل انواع و اقسام کی مٹھائیاں بھی تقسیم ہوتی رہیں ۔شریک بچوں کو تحائف کے ساتھ ساتھ چہروں پہ خوبصورت نقش و نگار بھی بنائے گے ۔داود جعفری وائس چئیر آف محبان المہدی یوتھ فاونڈیشن نے اپنی تنظیمی کارکردگی اور گزشتہ پروگراموں کی تفصیلات اور اغراض و مقاصد سے بھی آگاہی دی ۔اور خواہران آیت غفور ی اور روبینہ نقوی کی کاوشوں کو بھی سراہا
میلاد کا اختتام درود و سلام کے ساتھ ساتھ منقبت مولا علی علیہ سلام فلک شگاف نعروں کے ساتھ علی مجددی اور حامد ہشمتی نے روح پرور آواز سے کر کے ایمان کو تازہ کیا۔اور یوں رات گئیے محفل خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئی تنظیم کے چئیرمین رضا نقوی نے فرد فرد سب کا شکریہ ادا کیا اور لنگر تقسیم کیا۔
مقدسہ بانو













