ریڈیو پاکستان میں بے چینی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں وزیر اطلاعات کا بیان ناکافی

0
1835

پاکستان بھر میں ریڈیو پاکستان کے عملے کاپُر امن احتجاج برابر جاری ہے اور ریڈیو ملازمین کی یونین کے علاوہ افسران اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے لیئے امن و امان کا مسلہ پیدا نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی نشریات روکنے جسیے اقدامات کرنا چاہتے ہیں،انکا فوری مطالبہ اسلام آباد میں ریڈیو کی سات منزلہ عمارت لیز پر دینے کے نوٹیفکیشن کو فوری واپس لینا ہے اور ریڈیو ملازمین کے مسائل حل کرنا ہے

ریڈیو ملازمین کا عزم صمیم ہے کہ وہ اس قومی شناخت کی حامل عمارت کو لیز پر نہیں دینے دیں گے چاہے انہیں انتہائی اقدام تک جانا پڑے

اس دوران اسلام آباد کے صدر دفتر میں پروگرام کے شعبے سمیت دوسرے تمام شعبے ہنگامی میٹنگ میں اپنے تحفظات اور سفارشات تیار کر رہے ہیں جو وزیر اطلاعات کو پیش کی جائیں گی

اسی دوران فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں ریڈیو میں پائی جانے والی بے چینی اور صدر دفتر کی عمارت لیز پر دینے کے حوالے سے بیان میں اصل مسلے کا ذکر کیا ہی نہیں اور بات کو اسحاق ڈار کی طرف موڑ دیا جس پر ریڈیو کے ملازمین نے افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر موصوف کا یہ بیان ناکافی اور غیر جامع ہے

ملازمین اور یونین اس مسلے پر ریڈیو کے سربراہ شفقت جلیل اور دیگر ڈائریکٹر صاحبان کے رویے پر افسوس اور حیرت کا اظہار کیا ہے جنہوں نے اپنے ملازمین سے ہمدردی کے دکھاوے کے زبانی اور ظاہری الفاظ بھی نہیں بولے

ملازمین اور یونین کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی تحریک جاری رکھیں گے

اسی دوران ملک کے متعدد حلقوں نے ریڈیو یونین کو فوری طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے جس پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیئے

SHARE

LEAVE A REPLY