دورہ آسٹریلیا میں پہلے ٹیسٹ کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کل برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچے گی، میزبان ٹیم کے خلاف پنک بال ٹیسٹ29 نومبر سے شروع ہوگا۔ ٹیم پاکستان بدھ اور جمعرات کو ٹریننگ کرے گی۔
دورہ آسٹریلیا پر ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نےاننگز اور 5 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ ناکام ہوئی تو بولرز بھی آسٹریلوی بیٹسمینوں کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔
کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ ایڈیلیڈ میں نتیجہ مختلف ہوگا۔
میچ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کل برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچے گی، جہاں بدھ اور جمعرات کو پریکٹس کے بعد جمعے سے ٹیسٹ کا آغاز ہوگا۔
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر محمد عباس کو فائنل الیون شامل کیا جاسکتا ہے











