اسلامی طرز زندگی(11)۔۔۔۔ شمس جیلانی

0
1026

گزشتہ مضمون میں ہم یہاں تک پہنچے تھے کہ اسلام میں کتا پالنے کی اجازت شکار کے لیئے،کھیت کی حفاطت کیلئے اور جانوروں کی حفاظت کیلیئے جائز ہے اس کے علاوہ نہیں۔اب آگے بڑھتے ہیں۔
راگ راگنی۔۔صحیح بخاری میں ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری امت میں ایسے لوگ ہونگے جو شراب اور گانے بجانے کو حلال سمجھنے لگیں گے۔جبکہ مسند احمد میں ہے کہ حضورﷺنے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ہے اور مجھے حکم دیا ہے کہ میں ساز اور باجوں کو مٹادوں (ترمذی)
سنن ابوداود میں حضرت نافعؓ سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ ؓ بن عمرؓ نے ساز سناتو اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور کہا کہ میں ایک مرتبہ حضورﷺ کے ساتھ تھا کہ مزامیر کی آواز سنائی دی تو انہوںﷺنے اپنے کانوں میں اسی طرح انگلیا ں دے لیں (ابو داود،۔ابن ِ ماجہ۔مسندِاحمد)
مسنداحمد میں مروی ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ بعض لوگ شراب کا نام بدلکرپیئں گے اور ان کے سروں پر معازف(باجہ ستار وغیرہ) بجے گااور گانے والیوں سے گانا گوایا جا ئے گااللہ تعالیٰ ان کو زمین میں دھنسا دیگا خنزیر اور بندر بنا دے گا۔جامع ترمذی میں ہے ارشاد فرمایا حضورﷺ نے میری امت میں خسف (زمین میں دھنسنا واقع ہوگااور آدمی سے جانور بنا دیا جا ئے گا۔مسند ابی دنیا میں مروی ہے فرما یا حضور ﷺ نے کہ امت کے آخری زمانی بندر اور خنزیر بن جا ئیگی۔ صحابہ کرام نے عرض کیاوہ لوگ لا اللہ الاللہ محمد ﷺ کے قائل نہ ہونگے۔آپﷺ نے کیوں نہ ہونگے بلکہ صوم و صلاۃ حج سب کچھ کرتے ہونگے، کسی نے پوچھا کہ اس سزا کی کیا وجہ ہوگی؟انہوںﷺ نے فرمایا معازف (باجہ۔ستار وغیرہ)اور گانے والوں اور گانے والیوں کا مشغلہ اختیار کیا ہوگا۔ اس ضمن میں اور بھی بہت سی احادیث ہیں جن کو ہم طوالت کے خوف ے نہیں دیرہے ہیں۔
مسلمان اپنے گھرو ں میں تلارتِ قرآن کو رواض دیں۔حضرت جابر، حضرت انسؓ بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اپنے گھروں میں قرآن کی ٹلاوت ضرور کیا کروجن گھروں میں قرآن شریف نہیں پڑھاجاتا ان میں خیر و برکت نہیں ہوتی(دارقطنی)
نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا۔ حضورﷺ نے فرمایا کہ مسلمانو! اپنے سے بڑے لوگوں کے پاس بیٹھا کرو۔عالموں سے سوال کیا کرواور دانشمندوں سے ملا کرو۔ہر ایک دوست اپنے مشرب پر ہوتا اسے دیکھ لینا چا ہیئے کہ کسے دوست بناتا ہے(مشکواۃ)حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓراوی ہیں کہایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ حضور ﷺ ایک شخص ایک نیک آدمی سے محبت کر تا ہے جبکہ وہ خود اتنا نیک نہیں ہے اس کے بارے میں کیا ارشاد ہے۔ فر مایا اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے آدمی قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہوگا جس سے محبت کرتا ہے(بخاری)
ہم نشینی کا اثر۔ حضرت ابو ہریرہ ؓروای ہیں کہ برے ہمنشین کے ساتھ بیٹھنے سے تنہائی بہترہے اور اچھے ہمنشین کے ساتھ بیٹھنا تنہائی سے بہتر ہے اور خاموش رہنا بری بات سے کرنےسے بہتر ہے(حاکم۔بیہقیفی شعب الایمان)
عہد شکنی کا وبال۔حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ جس قوم میں عہد شکنی کی عادت پھیل جا تی ہےتو اس میں موتوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔(ابوداود۔حاکم نسائی) کسی کی زمین غصب کرنا۔۔۔حدیث شریف میں ہے کہ جو آدمی کسی کی زمین غصب کرے اس پر قیامت تک خدا کی لعنت ہے(طبرانی) اچھے ہمسایہ کی تلاش۔ حضورﷺ نے فرمایا کہ گھر بنا نے سے پہلے اچھے ہمسایہ کی تلاش کرلیا کرواور سفر کرنے سے پہلے اچھے ساتھی ڈھونڈلیا کرو(طبرانی)
پریشان حال کی مدد۔حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ جو شخص کسی پریشان حال شخص کی مدد کریگااللہ تعاؒلیٰ اس کے لیئے تہترمغفرت لکھے گااس میں ایک مغفرت اس کے تمام کاموں کی اصلاح کے لیئے کافی ہوگی اور بہتر قیامت کے دن اس کے لیئے درجات بن جا ئینگی۔
اہل و عیال کا فتنہ۔۔حضرت ابن ِ مسودؓ اور حضرت ابو ہریرہ(رض) سے روایت ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ آدمی کی ہلاکت اس کی بیوی ماں باپ اور اولاد کے ہاتھوں ہوگی،یہ اشخاص اس کو ناداری سے عار دلائیں گے۔اور ایسی باتوں کی فرما ئش کریں گے جن کا بار یہ اٹھانہیں سکے گاپس یہ ایسے کاموں میں پنھس جا ئیگا،کہ اس کا دین جاتا رہے گا اور برباد ہوجا ئیےگا(بیہقی۔حیات المسلمیں)

SHARE

LEAVE A REPLY