سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے پبلک کردیے گئے

0
1093

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے پبلک ( عوام کے سامنے ظاہر) کردیے گئے۔

گزشتہ دنوں امریکی قانون سازوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے عوام کے سامنےلانےکے حق میں ووٹ دیا تھا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 2015سے 2020 تک کے ٹیکس گوشوارے ظاہرکرنےکے حق میں 24 جب کہ مخالفت میں 16 ووٹ ڈالےگئے، مخالفت کرنے والے تمام ارکان ری پبلکن تھے۔

تاہم اب ٹرمپ کے 6 سال کے ٹیکس گوشوارے پبلک کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جمعہ کو ہزاروں صفحات پر مشتمل ٹیکس گوشوارے ریلیز کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس عمل سے امریکی سیاست تقسیم ہو جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY