یوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 589 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی اور اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم دوسرے دن کے اختتام تک 6وکٹیں 96 سکور پر گنوا چکی ہے۔
پاکستان نے پہلی اننگز شروع کی تو اننگز کے پانچویں ہی اوور میں مچل اسٹارک کی گیند پر امام الحق سلپ میں کھڑے ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔
ڈنر کے بعد بھی آسٹریلین باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پیٹ کمنز نے اظہر کو سلپ میں موجود اسمتھ کی مدد سے قابو کر لیا۔
شان مسعود کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے لیکن جوش ہیزل وُڈ نے شان کی کمزوری کو بھانپتے ہوئے انہیں پھنساتے ہوئے وکٹوں کے عقب میں کیچ کرا کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
مچل اسٹارک نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 69کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق کی انگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا، انہوں نے صرف 9رنز بنائے
افتخار احمد نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر اسکور کو 89 تک پہنچا ہی تھا کہ ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور چوکا مارنے کی کوشش میں گیند نے ان کے بلے کا باہری کنارہ لیا جس پر وکٹ کیپر ٹم پین نے شاندار کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی، انہوں نے 10رنز بنائے۔
محمد رضوان پہلی ہی گیند پر باؤلڈ ہونے سے بال بال بچے لیکن ایک گیند بعد باہر جاتی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر اسٹارک کی چوتھی وکٹ بن گئے۔
جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 96رنز بنائے تھے، بابر اعظم 43 اور یاسر شاہ 4رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 302 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو وکٹ کے نقصان پر آج جب کینگروز نے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر 166 جبکہ مارنس لبسچینج 126 رنز پر موجود تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسری وکت کے لیے مزید 67 رنز جوڑے اور اسکور کو 369
تک پہنچا دیا۔
پاکستان نے نئی گیند لی تو شاہین شاہ آفریدی نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لبوشین کی اننگز کا خاتمہ کردیا، آسٹریلین بلے باز نے 22 چوکوں کی مدد سے 162رنز بنائے۔
اہم دوسرے اینڈ سے وارنر کی جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے ڈبل سنچری مکمل کی۔
پہلے میچ کی طرح اسٹیو اسمتھ اس میچ میں بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 36 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی تیسری وکٹ بن گئے۔











