پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنا سعید غنی نے کہا ہے کہ جو لوگ ایک نوٹیفکیشن نہیں بنا سکے وہ ملک کیا چلائیں گے۔

کرچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آڑھے ہاتھوں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک نالائق اور نااہل لوگ نہیں ہٹیں گے تب تک ملک میں بہتری نہیں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ایک نوٹیفکیشن نہیں بنا سکے وہ ملک کیا چلائیں گے۔

سعید غنی نے قانون میں ترمیم کے لیے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کا ساتھ نہ دینے کا بھی عندیہ دے دیا۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم بدتمیزی کریں، دشنام طرازی کریں کہ اپوزیشن ترمیم کے لیے ان کے دروازے پر کھڑے ہوگی تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

SHARE

LEAVE A REPLY