اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعے کو ایک قرارداد منظور کی ہے۔ جس میں میانمار کی روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، تشدد، ریپ اور سزائے موت دیے جانے کے واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی 193 ممالک پر مشتمل باڈی نے نو کے مقابلے میں 134 اراکین کی حمایت سے مذکورہ قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں میانمار کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ریاستوں راکھائن، کاچھن اور شان میں مظالم بند کرائے۔
قرارداد میں روہنگیا آبادی کی بڑے پیمانے پر بنگلہ دیش ہجرت پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ گزشتہ 40 سالوں کے دوران لگ بھگ 11 لاکھ روہنگیا افراد بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں۔ جن میں 7 لاکھ 44 ہزار نے 2017 کی فوجی کارروائی کے بعد ہجرت کی۔
اقوام متحدہ میں میانمار کے نمائندے ہاؤ دو سوان نے قرارداد کی منظوری کو دوہرا معیار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد کسی کو ہدف بنا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ٹھہرانے کے مترادف ہے۔ اور یہ میانمار پر سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش بھی ہے۔
بدھ مت کے ماننے والوں کے اکثریتی ملک میانمار کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ روہنگیا مسلمان بنگالی ہیں جو بنگلہ دیش سے یہاں آئے۔ البتہ ان کے خاندان عرصہ دراز سے یہاں آباد ہیں۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
قوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں روہنگیا مسلم اقلیت کی مبینہ نسل کشی کے مقدمے کی سماعت دوسرے دن بھی جاری رہی۔
اس مقدمے میں میانمار کی نمائندگی نوبل امن انعام یافتہ سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کر رہی ہیں۔ سوچی نےگزشتہ روز عدالت انصاف میں تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں نامکمل اور گمراہ کن قرار دیا۔
عدالت میں سوچی نے ملکی فوجی اقدامات کا دفاع کیا اور کہا کہ فوج مسلح باغیوں کے خلاف ملکی دفاع میں مصروف رہی ہے۔ ان کے بقول میانمار کو داخلی تنازعے کا سامنا ہے۔ روہنگیا اقلیت کی مبینہ نسل کشی کی درخواست افریقی ملک گیمبیا نے دائر کر رکھی ہے












