سپریم کورٹ کا حلف نامہ سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بیان حلفی کے متن کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم نے حلف نامہ کےمتن کوحتمی شکل دیناشروع کردیا ہے اور اسے چیف الیکشن کمشنرکی منظوری کےبعد آج ہی جمع کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی سےمتعلق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔
سماعت میں چیف جسٹس نے احکامات جاری کرتے الیکشن کمیشن کوایک گھنٹےمیں بیان حلفی کامتن جمع کرانے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی تمام امیدواروں کو پابند بنایا کہ وہ تین یوم میں بیان حلفی جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔












