سوڈان کی ایک عدالت نے سابق صدر عمرالبشیر کو کرپشن کے ایک مقدمے میں دو برس حراست میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے۔
عمر البشیر کو کرپشن کے کئی مقدمات کا سامنا ہے۔ بشیر کی حکومت رواں برس اپریل میں شدید عوامی مظاہروں کے بعد ختم ہو گئی تھی، جب کہ فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ عدالت نے ہفتے کے روز 75 سالہ عمر البشیر کو معمر افراد کے ایک کروکشنل سینٹر میں دو برس قید رکھنے کا حکم جاری کیا۔
جج نے عدالت میں کہا کہ ملکی قانون کے مطابق 70 برس سے زائد عمر کے کسی شہری کو جیل نہیں بھیجا جا سکتا۔












