چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ مجھ پر انتہائی بوگس اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان پر تھانہ بنی گالا میں صحافی پر تشدد کروانے کے بارے میں جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی جس پر فیصل جاوید جھوٹے مقدمے کے حوالے سے مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔

” مجھ پر ایسا مقدمہ مضحکہ خیز ہے”

فیصل جاوید نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، مجھ پر ایسا مقدمہ مضحکہ خیز ہے۔

” تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی”

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، ہم نے کبھی خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپٹ اور مجرم افراد بڑے عہدوں پر مسلط ہو چکے ہیں، یہ ایک بڑا المیہ ہے۔

سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ ان کی حرکتوں سے سب کے سامنے واضح ہو چکی ہے۔

” ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے”

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 13 اگست کو تمام پاکستانیوں کو لاہور جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے، ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کی جانب سفر اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY