برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستان نژاد افضل خان نے اردو میں حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حلف لیتے وقت کی ویڈیو شیئر کی ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مانچسٹر کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں واپس آنے پر وہ بہت خوش ہیں، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے اس شہر کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے جہاں 200 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حلف برداری کی تقریب میں انہوں نے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا حلف اردو میں لیا جنہوں نے برٹش انڈین فوج میں خدمات انجام دیں۔

لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار افضل خان مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے اپنی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ برطانیہ کے انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد برطانوی اپنی نشستوں پر کامیاب ہوئے جن میں سے زیادہ تعداد ہارنے والی جماعت لیبر پارٹی سے تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY