سابق وزیرِاعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو موصول ہوگئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے خواجہ حارث کو رپورٹس موصول ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے خواجہ حارث کو بتایا ہے کہ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد آپ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے بعد آج کل لندن میں زیر علاج ہیں۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ان کی صحت کے حوالے سے پنجاب حکومت کو خط لکھا اور رپورٹس ارسال کی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY