جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کوک اور باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 107رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 284رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 95 جبکہ زبیر حمزہ نے 39، ورنن فلینڈر نے 35 اور ڈوانے پریٹوریس نے 33رنز کی اننگز کھیلیں۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں اسٹورٹ براڈ اور پہلا میچ کھیلنے والے سیم کرن نے چار، چار وکٹیں لیں۔

اس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 181 رنز بنا سکی، جو ڈینلی نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ بین اسٹوکس نے 35 اور جو روٹ نے 29رنز کی باریاں کھیلیں۔

جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر نے 4 اور کگیسو ربادا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 62رنز پر چار وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن لوئر مڈل آرڈر نے ٹیم کی لاج رکھ لی اور چھوٹی چھوٹی شراکتیں قائم کرکے ٹیم کو 272 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی جس کی بدولت میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو فتح کے لیے 376رنز کا مشکل ہدف دیا۔

پہلا میچ کھیلنے والے راسی وین در ڈوسن نے 51، اینرچ نورجے 40، ورنن فلینڈر 46 اور کوئنٹن ڈی کوک 34رنز کے ساتھ کامیاب بلے باز رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 5وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY