اسرائیل کی پولیس نے تین افراد کو وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی نجی رہائش پر روشنی کے گولے فائر کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔
حکام کے مطابق ہفتے کی شب گولے فائر ہونے کے وقت وزیرِ اعظم اور ان کے اہلِ خانہ قیساریہ میں ان کی نجی رہائش پر موجود نہیں تھے۔
حکام نے اس واقعے میں کسی کے زخمی نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اتوار کو پولیس نے بیان میں گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
حکام نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق ممکنہ طور اسرائیل میں نیتن یاہو کے ناقدین سے ہو سکتا ہے۔













