عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کی حکومت نے بتایا ہے کہ امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے یقین دلایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو شکست دینے کے لیے عراق کے لیے امریکی حمایت و تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

امریکی نائب صدر نے اس عزم کا اظہار عراقی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔ عراقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا یہ گفتگو جمعہ سات مارچ کو کی گئی تھی۔

نائب صدر پینس نے العبادی پر واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں بھی عراق کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY