پاکستان میں اب کوئی نو گو علاقہ نہیں .آرمی چیف

0
1058

لندن، سید کوثر کاظمی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایک مضبوط جمہوری ملک ہے اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔پاک فوج نے پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا پاکستان میں اب کوئی نو گو علاقہ نہیں ۔اورسیز پاکستانی اپنے گاؤں میں بڑے بڑے گھر بنانے کے ساتھ ساتھ چھوٹی چھوٹی کمپنیز بنا کر پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کریں ۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں جبکہ ملک میں ضرب عذب کے بعد اب آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔بہت نامی گرامی دہشت گرد گرفتار کئے نام نہیں بتا سکتا مگر آپریشن رد الفساد میں بڑی کامیابیاں ملیں۔پرامن افغانستان سے ہی پرامن پاکستان ممکن ہے۔برطانیہ کا شکر گزار ہوں کے اس نے پاکستان اور افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے صالث کا کردار ادا کیا ۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پاکستان ہائی کمیشن لندن بھی آئے جہاں انکے اعزاز میں عشاعیه دیا گیا جس میں برطانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

kousar with bajwa

اس سے قبل اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایئر چیف مارشل سر اسٹورٹ پیچ، پاکستان اور افغانستان کے لیے برطانیہ کے نمائندہ خصوصی اووِن جینکِنز اور امریکی ریزولیوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل جان نکلسَن سے الگ، الگ ملاقاتیں کیں

بیان میں کہا گیا کہ برطانوی قیادت اور ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان اور اس کی آرمی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے اس کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن مشترکہ مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ’بارڈر سیکیورٹی میکنزم پاکستان اور افغانستان کے لیے نہایت اہم ہے، جبکہ دونوں ممالک کو ترجیحی بنیادوں پر اسے طے کرنے کی ضرورت ہے۔‘

آرمی چیف نے سی پیک منصوبے کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، جس کا مقصد علاقائی اور غیر علاقائی اقتصادی ترقی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY