اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جن ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے ہیں ان میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی ، سابق وفاقی وزرا سعد رفیق ، احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید شاہ شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان چاروں اراکین کی رواں اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔












