نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی برمنگھم میں واقع اپنے گھر میں خاندان والوں کی موجودگی میں عصیر ملک سے شادی کرلی ہے اور ہر کوئی یہ بات جاننا چاہتا ہے کہ آخر کار ملالہ یوسفزئی کے شوہر کون ہیں ؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر عصیر ملک کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کیں ،اپنے پیغام میں ملالہ نے لکھا کہ کہ آج کا دن میری زندگی کا سب سے قیمتی دن ہے،میں اور عصیر ملک زندگی بھر کے لئے ہمسفر بن گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم والے گھر میں ہوئی ،برائے کرم ہمیں اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں،ہم اپنی نئی زندگی کے سفر کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصیر ملک کون ہیں؟یہاں بتاتے چلیں کہ ملالہ کا نکاح پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے افسر سے ہوا،ان کے شوہر پی سی بی میں جنرل مینجر آپریشنز کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جنہوں نے دوسال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا۔
مزید برآں عصیر ملک کی تعلیم کے متعلق بات کریں تو وہ لمز کے گریجوایٹ ہیں ،وہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے بھی آپریشنل مینجر رہ چکے ہیں۔وہ اس کے علاوہ ایک پلیئر مینجمنٹ ایجنسی بھی چلارہے ہیں۔













