گھرکا بھیدی لنکا ڈھائے،جعلی پلوامہ ڈرامہ ایک بارپھربے نقاب ہوگیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی کے جعلی پلوامہ ڈرامے کا راز بے نقاب کر دیا۔

ممتا بینرجی کہتی ہیں کہ مودی نےانتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ ڈرامہ رچایا۔ پلوامہ ڈرامہ جعلی اور اسکرپٹڈ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاننگ سے چالیس جوانوں کا خون بہا کرالیکشن چوری کیا گیا۔ مودی ایک بار پھرپلوامہ ڈرامہ رچا کرانتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

ممتا بینرجی کےانکشافات نے گودی میڈیا کو آگ لگا دی۔ مودی نواز گودی میڈیا نے ممتا بینرجی کو غدار قراردے دیا۔ ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قراردیا تھا۔

رواں سال چودہ اپریل کو مقبوضہ کشمیرکے سابق گورنرستیا پال ملک نے بھی انکشاف کیا کہ مودی اورامت شاہ نے انھیں پلوامہ حملے پرخاموش رہنے کا حکم دیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY