برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے متعلق تنازعے کے حل کے لیے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔

دو یورپی سفارت کاروں کے مطابق ان تینوں ممالک نے آج منگل کے روز یورپی یونین کوایک خط لکھ کر اس سلسلے کے آغاز کے بارے میں مطلع کیا۔

امریکا کی طرف سے 2018ء میں اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر الگ ہونے کے بعد سے یورپی ممالک کی طرف سے اس معاہدے کو بچانے کی یہ اب تک کی اہم ترین کوشش ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY