میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس نامکمل قرار دیدیں

0
640

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے والے میڈیکل بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر عارف ندیم کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے رپورٹ حکومت کو بھجوا دی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ نے رائے دینے سے معذرت کرتے ہوئے قرار دیا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کی صحت سے متعلق دستاویزات ادھوری ہیں۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق پہلے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق رائے دینے سے معذرت کی جاچکی، سابق وزیراعظم کی تازہ کلینیکل رپورٹس اور طبی معائنے کے بغیر رائے نہیں دی جاسکتی جبکہ رپورٹس کا جائزہ لینے والے بورڈ نے رپورٹس نامکمل قراردے دیں۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے موقف اپنایا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شال کی رپورٹس مکمل نہیں ہیں، ڈاکٹرشال نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے، کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں۔

واضح رہے کہ 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نا مکمل قرار دی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY