جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین نے نئے سربراہ کے لیے ممکنہ ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔
سی ڈی یو کی سربراہ آنے گریٹ کارین باؤر نے گزشتہ روز پارٹی کی قیادت چھوڑنے اور آئندہ برس چانسلر کا انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
انگیلا میرکل پہلے ہی آئندہ سال کے قومی انتخابات میں چانسلر کے عہدے کے لیے امیدوار نہ بننےکا اعلان کر چکی ہیں۔












