برطانیہ کو 4 ماہ میں دسویں طوفان کا سامنا ہے

0
1071

برطانیہ میں طوفان ایشا کے بعد ایک اور طوفان ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو 4 ماہ میں دسویں طوفان کا سامنا ہے، طوفان ایشا کے بعد اب اورطوفان جوسلین جاری ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جوسلین کے زیر اثر کل رات سے 85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

برطانیہ کے زیادہ ترعلاقوں کے لیے طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کی یلو وارننگ جاری  ہے۔

واضح رہے کہ طوفان ایشا کے زیر اثر مختلف حادثات میں اب تک اموات کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ طوفان اور بارشوں کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اس کے علاوہ درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

…………………….

برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ‘ایشا’ نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں 2 افرادہلاک ہوگئے۔

طوفان کے باعث 159 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں اور ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ ٹرینوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ میں سیلاب کی وارننگ کے بعد درجنوں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

برطانیہ میں آج اور کل بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ برطانیہ کو ستمبرکےبعد سے یہ نویں طوفان کا سامنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY