انڈونيشيا کے ايک دور دراز کے علاقے ميں بدھ کو ايک طاقت ور زلزلہ آيا ہے۔
يو ايس جيولوجيکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ملُوکو کے شہر تُوال سے 280 کلوميٹر جنوب مغرب ميں زیر زمين تقریباً اکسٹھ کلوميٹر کے گہرائی ميں تھا۔
اس زلزلے کی شدت ريکٹر اسکيل پر 5.9 بتائی گئی ہے۔ فی الحال کسی سونامی کا انتباہ جاری نہيں کيا گيا ہے۔ کسی جانی يا مالی نقصان کا بھی نہیں بتایا گیا۔












