ايمنسٹی انٹرنيشنل نے يمن کے حوثی پر الزام عائد کيا ہے کہ وہ الحديدہ ميں ہسپتالوں کو جنگی سرگرميوں کے ليے استعمال کر رہے ہيں۔ گروپ کے مطابق بائيس مئی کو ايک ہسپتال کی چھت پر جنگجوؤں کو تعينات کيا گيا تھا۔

ايمنسٹی نے اس مبينہ عمل کی سخت مذمت کی ہے اور شہريوں اور بيمار افراد کی جانوں کی حفاظت يقينی بنانے پر زور ديا ہے۔ ايمنسٹی کے مطابق یہ عمل اس ليے بھی خطرناک ہے کيونکہ سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے اکثر ہسپتالوں سميت سويلين اہداف کو نشانہ بنايا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY