پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز جیسن روئے اور شین واٹسن نے ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، واٹسن 8رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

جیسن روئے نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا لیکن احمد شہزاد نے دو چھکے مارنے کے بعد تیسرے چھکے کی کوشش میں انہی کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔

گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ اعظم خان اس مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے اور احمد صفی عبداللہ کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔

جیان روئے نے نصف سنچری اسکور کی لیکن اس کے بعد فوراً بعد وہ چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 13اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 115رنز بنائے ہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی دو گیندوں پر لیوک رونکی نے چوکا اور چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلے اوور میں نسیم شاہ نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY