امریکہ میں کیسز کی مجموعی تعداد19,210,166 ,اب تک338,263 جاں بحق ہیں

0
1113

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں کیسز کی مجموعی تعداد119,210,166 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ مہلک وائرس سے اب تک338,263 سے زائد امریکی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

امریکہ کی کئی ریاستوں نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جب کہ ملک میں شہریوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے کچھ شہروں میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بیڈز بھی کم پڑ رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ امریکہ میں جنوری میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور مزید ایک لاکھ امریکی اس مہلک وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار سکتے ہیں۔

‘رائٹرز’ کے مطابق پیر تک امریکہ میں ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج تھے

SHARE

LEAVE A REPLY