راولپنڈی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی اسی ایل) کا 13واں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
راولپنڈی مسلسل بارش کے باعث میچ شروع ہی نہ ہوسکا اور امپائرز نے میچ منسوخ کرنا کا فیصلہ کیا۔
میچ کی منسوخی کے ساتھ ہی پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
ایک، ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد ٹیبل پر دونوں ٹیموں کی پوزیشن میں تو کوئی فرق نہ آیا لیکن دونوں ٹیموں کے 5، 5 پوائنٹس ضرور ہوگئے۔
ان پوائٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تیسرے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم چوتھے نمبر ہے۔
واضح رہے کہ پلے آف مرحلے کے لیے پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست 4 ٹیمیں ہیں کوالیفائی کریں گی۔
آج کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دی۔












