چینی و گندم بحران پر تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا امکان

0
550

حالیہ آٹا بحران سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹا بحران کی بنیادی وجہ بد انتظامی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کوبھجوائی گئی رپورٹ میں حالیہ آٹا بحران کو مصنوعی قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹا بحران کی بنیادی وجہ بد انتطامی ہے، ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا جبکہ اب بھی 2.1 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سٹیزن پورٹل سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتہ شیڈول کیا جائے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کی سیٹیزن پورٹل سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کو پی ایم ڈلیوری یونٹ کی جانب سے اداروں کو لکھے گئے مراسلوں پر عمل درآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY