طالبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اُن کا ایک وفد روس میں افغانستان کی سیاسی اپوزیشن سے ملاقات کرے گا۔ یہ دو روزہ ملاقات منگل پانچ فروری سے ماسکو میں ہو گی۔
اس میٹنگ میں افغان صدر اشرف غنی کے کئی اہم سیاسی مخالفین شرکت کر رہے ہیں۔ طالبان اور اپوزیشن کی میٹنگ میں کوئی حکومتی نمائندہ شریک نہیں ہو گا۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے مقرر حکومتی کونسل نے بھی تصدیق کی ہے کہ اُسے ماسکو میٹنگ کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کے رواں برس کے صدارتی انتخابات میں نائب صدر کے امیدوار امر اللہ صالح کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا دہشت گردوں سے ملاقات ڈپرشن کا مظہر ہے۔











