سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم پانی سے مکمل بھر گیا جس کے اسپل ویز سے پانی کا اخراج کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق حب ڈیم کے اسپل ویز سے از خود پانی کے اخراج کے لیے صرف ڈیڑھ انچ کی سطح باقی ہے اور حب ڈیم سے اضافی پانی کسی بھی وقت اسپل ویز سے از خود ندی میں گرنے لگے گا۔
کیچمنٹ ایریا میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں 10 فٹ تک پانی آیا، حب ندی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادیوں کو خبردار کردیا گیا ہے۔












