پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور مرحوم زیڈ اے بھٹو کے قریبی ساتھی ڈاکٹر مبشر حسن ہفتے کی صبح لاہور میں انتقال کر گئے۔انکی عمر اٹھانوے برس تھی
ڈاکٹر مبشر حسنپاکستان کے ممتاز دانشور ،سائنس دان، سول انجینئیر، استاد، سیاست دان، محقق، مبصر، صحافی، تجزیہ نگار تھے۔ وہ پاکستان کے وزیرِ خزانہ اور مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی بھی رہ چکے تھے ۔
مبشر حسن 22 جنوری 1922 کو پانی پت، ہریانہ، پنجاب، برطانوی ہند میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور سول انجینئری میں گریجویشن کی ڈگری پائی ۔ 1950 میں وہ امریکا چلے گئے اور آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی،امریکا سے سول انجینئری میں ماسٹر کیا۔ اور اس کے بعد پی ایچ ڈی کی غرض سے ایک مقالہ مکمل کر کے پیش کیا اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ مغربی پاکستان واپس آنے کے بعد لاہور میں انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں بحیثیت استاد سول انجینئری کے شعبہ سے وابستہ ہوئے۔ تدریس ان کا زندگی بھر کا شوق رہا ہے ۔
پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ نے ڈاکٹر مبشر حسن کی فکری نہج کو ایک نئی راہ دی اور 1967 میں ان کی سیاسی زندگی کا آغاز ہوا۔ انہوں نے ایک سیاسی منشور بعنوان
“A Declaration of Unity of People”
شائع کروایا۔ جو مشرقی پاکستان میں ٹیکنو ڈیموکریٹک سوشلزم کی حمایت میں لکھا گیا تھا۔ اس دوران میں وہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں انجینئیرنگ فزکس پر لیکچر دے رہے تھے ۔ ڈاکٹر مبشر حسن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر 1967 میں ڈاکٹر مبشر حسن ہی کے گھر پر ہونے والے ایک تاسیسی کنونشن میں ذو الفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی
سائنس اور سیاست میں گہرے علم اور مشاہدے کے باعث ڈاکٹر مبشر حسن بہت جلد ذو الفقار علی بھٹو کے نزدیک ترین اور معتمد ترین مشیر مقرر ہوئے۔1971 کی جنگ کے بعد ڈاکٹر مبشر حسن(24 دسمبر، 1971ء تا 22 اکتوبر، 1974ء) پاکستان کے دسویں وزیر خزانہ رہے ہیں۔ بھٹو کی پہلی کابینہ میں بحیثیت وزیر خزانہ انہوں نے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لیے ریکارڈ رقوم مختص کیں
اگرچہ ڈاکٹر مبشر حسن نے بحیثیت سیاست دان عملی طور پرسیاسی امور میں شرکت سے ریٹائر منٹ اختیار کر لی تاہم تشکیلِ معاشرہ کے لیے اپنا قلمی جہاد جاری رکھا اور بہت سے آرٹیکلز اپنے شعبہ انجینئری کے لیے رقم کیے۔ انہوں نے ملک کے معاشی مسائل سے متعلق بھی بہت کچھ لکھا۔ ان کے آرٹیکلز انگریزی جریدہ دی نیوز انٹرنیشنل میں باقاعدگی سے شائع ہوتے رہے ہیں ۔ وہ روزنامہ دنیا میں بھی باقاعدگی سے کالم لکھتے رہے
انکی کتابیں
2012 شاہراہِ انقلاب ( جلد اول و دوم )
2016 رزمِ زندگی [6]
1954 On the general education of an engineer
1967 A Declaration of Unity of People
1976 Pakistan’s illiterate leaders
1977 United front for people’s democracy
1986 National unity: what is to be done?، Mubashir Hasan, I. A. Rahman, A. H. Kardar
1989 An Enquiry into the Bhutto Yean, Dr. Mubashir Hassan
2000 The Mirage of Power, Dr. Mubashir Hassan, PhD
2001 Birds of the Indus, Mubashir Hasan, Tom J. Roberts













