خیبر پختونخوا میں اتوار 22 مارچ سے شاپنگ مالز مارکیٹس ، ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔
اعلامیے کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوامیں شاپنگ مالز،مارکیٹس، ریسٹورنٹس 48گھنٹوں کیلیےبند کیےجائینگے۔
کےپی میں منگل کی صبح 9بجےتک شاپنگ مالز،مارکییٹس ،ریسٹورنٹس بندرہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق شہری ہوم سروس ڈیلیوری کےذریعےکھانےمنگواسکیں گے، جبکہ میڈیکل اسٹور،بیکری،تندور،پیٹرول پمپس، مرغی، گوشت، سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔












