ورلڈ ویلٹر ویٹ بیلٹ کے لیے امریکی شہر نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں دونوں حریف ایک دوسرے کے خلاف رنگ میں اُترے۔ جہاں امریکا کے کرافوڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ٹیکنکل ناک آؤٹ کر دیا، یہ کرافوڈ کے کیرئیر کی 35ویں فتح ہے۔
کھیل کے ابتدائی 2 راؤنڈز میں کرافورڈ کا پلڑا بھاری رہا، اسکور کرافورڈ کے حق میں 10،8 اور 10،9 تھا۔ تیسرے راؤنڈ میں عامر خان نے کم بیک کیا اور راؤنڈ 10، 9 کے اسکور سے جیت لیا۔












