وفاقی تحقیقاتی اداروں نے چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی تحقیقات مکمل کر لیں۔
تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سپریم کورٹ ججز کے خلاف مہم میں سیاسی جماعت سے جڑے اکاونٹس ملوث پائے گئے، ججز کی بیگمات کی ائیر پورٹس پر چیکنگ سے متعلق پرانے خط کو منصوبہ بندی سے استعمال کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر عدلیہ، ججز اور ان کے اہلخانہ سے متعلق ہتک آمیز مہم چلائی گئی، ایوی ایشن ڈویژن کا 12 اکتوبر کا مراسلہ 60 دن بعد سیاسی جماعت سے وابستہ اکاؤنٹ سے پوسٹ ہوا، سپریم کورٹ نے 18دسمبرکو وضاحت جاری کی پھربھی کردارکشی مہم جاری رہی۔













