بل گیٹس کا ملینڈا سے دوبارہ شادی کا ارادہ

0
883

دنیا کی ارب پتی شخصیت اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی دوسری شادی سے متعلق کہا کہ ان کا فی الاحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن انہوں نے یہ کہہ کر سب کو تشویش میں مبتلا کردیا کہ وہ مستقبل میں ملینڈا کے سوا کسی اور سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ہر شادی بچوں کے گھر چھوڑ جانے کے بعد تبدیلی سے گزرتی ہے مگر بدقسمتی سے میری شادی طلاق نامی تبدیلی سے گزری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے نقطہ نظر سے میری شادی زبردست تھی، میں کسی اور سے شادی کرنے کا نہیں سوچوں گا۔

انٹرویو میں بل گیٹس نے میلنڈا گیٹس سے دوبارہ شادی کے بارے میں واضح طور پر نہیں بتایا اور کہا کہ مستقبل کے حوالے سے میرے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY