اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف کے مطابق سن 2018 کے دوران مسلح تنازعات کے شکار علاقوں میں دو کروڑ نوے لاکھ بچے پیدا ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق نوزائیدہ بچوں کی اس تعداد کے مطابق دنیا بھر میں ہر پانچ میں سے ایک بچے نے اپنی زندگی کا آغاز انتہائی خطرناک اور تناؤ کے حالات میں کیا۔ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فورے نے واضح کیا کہ ان بچوں کے خاندانوں کو پہلے ہی مناسب خوراک کی کمی، صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور ناقص صفائی اور سیورج کے نظام کا سامنا ہے۔

تنازعات کے شکار علاقوں میں افغانستان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام اور یمن خاص طور پر نمایاں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY