چين ميں ايک ہوٹل کی عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ فُوجيان صوبے کے شہر کوانزو ميں عمارت منہدم ہونے کا يہ واقعہ ہفتہ سات مارچ کو پيش آيا۔
متعلقہ ہوٹل ميں نگرانی کے مقصد سے ايسے افراد کو ٹھہرايا گيا تھا، جو کورونا وائرس کے مريضوں کے ساتھ تعلق ميں آئے تھے۔ جس وقت يہ عمارت گری، اس وقت تقريباً ستر افراد اس ميں موجود تھے۔
اب تک تیئس افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ فی الحال مزيد جانی و مالی نقصان کی تفصيلات نہیں بتائی گئیں












