برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انکا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا یے انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے
After experiencing mild symptoms yesterday, the Prime Minister was tested for coronavirus on the personal advice of England’s Chief Medical Officer, Professor Chris Whitty. The test was carried out in No 10 by NHS staff and the result of the test was positive.
In keeping with the guidance, the Prime Minister is self-isolating in Downing Street. He is continuing to lead the government’s response to coronavirus.
انکا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مجھے کچھ علامات محسوس ہوئیں جس پر برطانیہ کے چیف میڈیکل افسر نے انکو کرونا ٹیسٹ کی ہدایت کی اور یہ ٹیسٹ ۱۰ ڈاوننگ سٹریٹ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر کیا گیاجو مثبت آیا ہے
بورس جانسن کورونا وائرس کا شکار بننے والے دنیا کے پہلے وزیر اعظم اور حکمران ہیں، تاہم ان سے قبل متعدد سیاستدانوں اور اہم حکومتی عہدیداروں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔
بورس جانسن کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کی گرل فرینڈ سمیت وزیر اعظم سے ملاقاتیں کرنے والے تمام حکومتی عہدیدار بھی اس وبا کا شکار بن سکتے ہیں۔












