عمران خان نے واضح کہا ہے جو لوگ نااہل ہوئے انکی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا: علیمہ خان

0
1137

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کہا ہے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہناتھاکہ اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے بعد الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور ایم این اے عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY