منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی تبدیلیوں کے عمل کو مکمل کرنے والی ٹرانزیشن ٹیم نے کہا ہے کہ منصب صدارت سنبھالنے سے قبل اور فوری بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان کسی ملاقات کا شیڈیول موجود نہیں ہے۔
ٹیم کے ترجمان نے پینتیس روسی سفارتی عملے کی امریکا بدری کے بعد یہ بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پوٹن اور ٹرمپ کی فوری ملاقات کا بھی کوئی امکان نہیں کیونکہ منتخب صدر کی ترجیح اگلے ہفتے کے دوران خفیہ اداروں کی بریفنگ ہے۔












