سول ایوی ایشن نے 18 سے 30 اپریل تک مسافروں کیلئےنئی ہیلتھ پالیسی کا اعلان کردیا۔

کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہیلتھ فارم جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری کیے گئے ہیلتھ فارم میں درج تمام ایس او پیز پر عملدر آمد ضروری قرار دے دیا گیا۔

جہاز سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ہیلتھ فارم دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے ہیلتھ فارم میں نزلہ، زکام، کھانسی اور گلے کی خراش سے متعلق معلومات درج کی گئی ہیں۔

ہیتلھ فارم کے مطابق مسافروں کے لیے متعلقہ صحت افسر کی ہدایت پر قرنطینہ ہونے کی شرط لازمی قراردی گئی ہے، جبکہ مسافر قرنطینہ کی مدت میں توسیع کا پابندہوگا ۔

فارم کے مطابق مسافر قرنطینہ کے دوران خوراک کی قیمت ادا کرنے کا پابند ہو گا جبکہ مسافرغلط معلومات دینے پر سزا کا مرتکب ہوگا۔

ہیلتھ فارم کے مطابق حکومت مسافروں کی ترجیحات کے مطابق رہائش دینے کی پابند ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY