کورونا وائر س کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں تو معطل ہیں لیکن کرکٹ آئرلینڈ پر امید ہے کہ جولائی میں پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ کے مطابق ہوگی۔

کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو وورن ڈیوٹروم کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جولائی میں ہونے والی سیریز اپنے وقت پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ آئرلینڈ پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کو یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔

وورن ڈیوٹروم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ ملکر معاملات طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف 12 اور 14 جولائی کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY