چین سے 24 گھنٹوں میں طبی سامان کی دوسری کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف کے سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین سے آنے والے سامان میں پی سی آر، ٹیسٹنگ کٹس، سرجیکل ماسک، این 95 ماسک اور وینٹی لیٹرز بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چین سے طبی ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY