وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پہلے ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر خزانہ نے کہا پہلے ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا کام تیز کیا جائے اور اس مقصد کیلئے روڈ میپ اور ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھا جائے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا مقصد خدمات فراہمی میں بہتری ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ایئر پورٹس پر عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY