نواز شریف لندن سے جمعرات کی رات پونے 9 بجے اتحاد ائیرویزسے روانہ ہونگے

0
1012

مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دلیرانہ طریقے سے شیر کی طرح گرفتاری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میاں نواز شریف لندن سے جمعرات کی رات پونے 9 بجے اتحاد ائیرویز کی پرواز نمبر ای وائے 018 سے روانہ ہونگے اور لندن سے براستہ ابوظہبی پہنچیں گے۔ بعد ازاں جمعرات بارہ جولائی کو اتحاد ائیرویز کی پرواز سے پاکستان روانہ ہونگے اور جمعہ کی شام سوا چھ بجے پرواز اے وائے 243 سے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہمارے ساتھ پاکستان جانا چاہتے ہیں۔

اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ میاں صاحب کے سپاہی ہیں اور کروڑوں پاکستانیوں کی طرح ووٹ کو عزت دو کے جھنڈے تلے جمع ہیں، انہوں نے شیر کی طرح دلیرانہ طریقے سے گرفتاری دی۔

اس سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم جو قربانی دیں گے اس کا ثمر پاکستانی عوام کو ملے گا، چند روز میں لاہور آ رہے ہیں، میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا، قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو قربانیاں دیں، وہ کسی نے نہیں دیں۔ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے، کامیابی جلد ہو گی۔ جو بھی کر لیں ووٹر کو نہیں روکا جا سکتا۔ نواز شریف پہلے لیڈر ہیں جو سزا بھگتنے پاکستان جا رہے ہیں، لوگ سزاسے بچنے کیلئے کمر درد کا بہانہ بنا کر بھاگ جاتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY