اسپین میں کورونا وائرس کے 905 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں اکثر کیٹالونیا، اراگون اور میڈرڈ کے علاقوں میں سامنے آئے۔
برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 610 ہوگئی ہے۔
یہ تعداد گزشتہ روز سے زائد تھی اور اس میں ان لوگوں پر اینٹی باڈی ٹیسٹس بھی شامل ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں۔













