ڈرائیورز کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

0
799

، تائیوان میں خود کار طریقے سے چلنے والی اسمارٹ بس کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔
ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔
اسی سلسلے میں تائیوان میں بھی خود کار طریقے سے چلنے والی اسمارٹ بس متعارف کروائی گئی ہے جس کی آزمائشی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
بغیر ڈرائیور کے چلنے والی اس جدید بس میں 12افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم فاصلے تک سفر کرنے اور مسافروں کی حفاظت کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔
ای زیڈ10نامی اس گاڑی کو فرانس کی ایک معروف کمپنی ایزی مائل نے تیار کیا ہے جس میں دیگر سہولیات کے علاوہ حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی الارم سسٹم، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY